21 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان؟
news about a public holiday on the occasion of the anniversary of Khadim Hussain Rizvi's former leader of Tehreek-e-Labaik Pakistan turned out to be false
لاہور: (ویب ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے سابق رہنما خادم حسین رضوی کی 21 نومبر کو برسی کے موقع پر عام تعطیل سے متعلق خبر جھوٹی نکلی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش کر رہی تھیں کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیاسی و مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے سابق رہنما خادم حسین رضوی کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

19 نومبر کو سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس پر ایک گرافک گردش کر رہا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب حکومت نے خادم حسین رضوی کی برسی کے موقع پر 21 نومبر کو چھٹی کا اعلان کیا۔

پوسٹ میں نجی نیوز چینل کے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک مبینہ پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’’خادم حسین رضوی کی برسی کے موقع پر 21 نومبر کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ ایسا کوئی اعلان نہیں کیا، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا اسکرین شاٹ من گھڑت ہے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات نے بھی تصدیق کی کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ایسی کسی عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا۔