کراچی میں بچے پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
Accused of torturing a child arrested in Karachi
کراچی:(ویب ڈیسک)کراچی میں ایک بچے پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
 
موبائل فون سے ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ادھیڑ عمر شخص ایک بچے کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ 
 
کراچی کے تھانے سچل کی پولیس نے ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد فوری کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام سمیع علوی ہے جسےپیر کے روز جوہر کمپلیکس سے حراست میں لیا گیا۔
 
پولیس رپورٹ کے مطابق مقدمہ سب انسپکٹر مختیار احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
 
 اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس یونیورسٹی روڈ پر واقع جوہر کمپلیکس پہنچی، جہاں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
 

https://cdn.jwplayer.com/previews/52N7VT7j

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ہی ملزم سمیع علوی نے ویڈیو دیکھنے کے بعد بچے پر تشدد کا اعتراف کیا اور بتایا کہ یہ واقعہ 16 نومبر کو پیش آیا تھا۔
 
یہ واقعہ جوہر کمپلیکس کے اندر ایک یونین دفتر میں پیش آیا، جہاں بچے کو مبینہ طور پر قید کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
 
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر عوامی تشویش کا باعث بنا، جس پر پولیس نے مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔
 
پولیس نے ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 342 اور 337-اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، اور مزید کارروائی کے لیے معاملہ متعلقہ پولیس یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔