تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان؟
Punjab government is expected to announce 2 weeks vacation for educational institutions in view of winter
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں موسم سرما کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے لیے 2 ہفتوں کی تعطیلات کا اعلان جلد متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے شروع ہو کر یکم جنوری 2025 کو ختم ہونے کا امکان ہے تاہم اس ضمن میں حتمی فیصلہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب موسم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کرے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے اسموگ کی سطح میں نمایاں کمی کے بعد راولپنڈی، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ڈویژن، لاہور اور ملتان ڈویژن میں سکول دوبارہ کھول دیئے ہیں۔

طلبا کی حفاظت اور بلاتعطل تعلیمی عمل یقینی بنانے کے لیے، پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے تمام اسکولوں کے لیے اپ ڈیٹ کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

یاد رہے پچھلے سال موسم سرما کی چھٹیاں شروع میں 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک جاری رہیں لیکن بعد میں غیر متوقع حالات کی وجہ سے اسے بڑھا کر 9 جنوری کر دیا گیا۔