محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ تاہم گلگت بلتستان ،بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ ادھرپشاور اور گردونواح ، اسلام آباد اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ چندمیدانی علاقوں میں دُ ھند پڑنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سوموار کے روزاسلام آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام /رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد،ہری پور، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ،مردان،مہمند، خیبر، کرم،پشاور اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندو بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، پشاور، نوشہرہ ،مردان ، صوابی، کوہاٹ ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گر دو نواح میں صبح کے اوقات میں سموگ/ دھند پڑنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ تا ہم لاہور، قصور،اوکاڑہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال ، گوجرانوالہ ، سرگودھا، شیخوپورہ،ساہیوال ، فیصل آباد، بہاولپور ،بہاولنگر، ملتان، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح کے اوقات میں شدیددُ ھند پڑنے کی توقع ہے۔ اٹک، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، گجرات، منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ،گوجرانوالہ اورلاہورمیں شام / رات کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ میں منفی02 جبکہ گوپس اورسکردو میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔