جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار
September, 29 2024
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جماعتِ اسلامی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت 10 مظاہرین کو پریس کلب کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے "سیو غزہ مارچ" کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ تھا،جس دوران اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں کی ہیں۔
احتجاجی مظاہرے کے دوران سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔