پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ،کے پی حکومت کا قانونی کارروائی کا اعلان

September, 29 2024
خیبر پختونخوا:(ویب ڈیسک) کے پی کے حکومت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے کارکنوں پر شیلنگ کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کر دیا ہے.
نجی چینل سے گفتگو کے دوران مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کل پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر براہ راست شیلنگ اور فائرنگ برسائی گئی۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ شیلنگ کرنے پر خیبرپختونخوا حکومت عدالت میں جائے گی، جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کے پی سے قانونی کارروائی سے متعلق کہا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پُرامن کارکنوں پر اس طرح شیلنگ اور فائرنگ کرنا کہاں کا قانون ہے؟ قانون کی پاسداری کوئی خیبرپختونخوا حکومت سے سیکھے،کل وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے جس طرح پنجاب پولیس اہلکاروں کو محفوظ بنایا وہ سب کے سامنے ہی ہے۔
ضرور پڑھیں

ضلع راولپنڈی کے تعلیمی ادارے پیر کو کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا
October, 12 2025

کسان اتحاد کا گندم کی سرکاری قیمت میں اضافے کا مطالبہ
October, 9 2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ جینز کی جیبوں کے کناروں پر بٹن کیوں ہوتے ہیں؟
October, 9 2025

موٹروے پر داخلے کے لیے نئی شرائط عائد کردی گئیں
October, 8 2025