بجلی کا بل ادا نہ ہونے پر 2 بچوں کا باپ پنکھے سے لٹک گیا
August, 2 2024
ٹیکسلا: (ویب ڈیسک) تھانہ ٹیکسلا کی حدود ڈھوک سادو میں بجلی کا بھاری بل ادا نہ ہونے پر 2 بچوں کے باپ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ملک طاہر چار ماہ سے بے روزگار تھا اور بجلی کے بل کی مقررہ تاریخ گزر جانے سے پریشان تھا۔
بل ادا نہ کرنے پر اسکی بھائیوں سے بحث ہوگئی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خود کو کمرے میں بند کر کے اپنی جان لے لی۔
پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر کے تفتیش شروع کر دی۔
سحر و افطار اوقات
14 March 2026, 24th Ramadan
ضرور پڑھیں