اگلے وزیراعظم عمران خان، ماہر علم فلکیات کی بڑی پیشگوئی
Image
لاہور: (سنو نیوز) ماہر علم فلکیات آغا بہشتی نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے وزیراعظم عمران خان ہوں گی اور پی ٹی آئی اقتدار میں آئے گی۔

ماہر علم فلکیات آغا بہشتی نے سنو پاکستان پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت موجودہ حکومت میں ملک میں ہر طرف مہنگائی اور پریشانی نظر آ رہی ہے، پاکستان دن بہ دن زوال کی طرف جا رہا ہے، ملکی حالات بالکل مایوس کن نظر آ رہے ہیں۔

آغا بہشتی کا کہنا تھا کہ 2 سال تک موجودہ حکومت قائم رہے گی، فی الحال موجودہ نظام جاری رہے گا، اس کے بعد شہباز حکومت تبدیل ہو جائے گی، قبل از وقت انتخاب کے ذریعے ن لیگ کی حکومت ختم ہو جائے گی۔

عمران خان کے ستاروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ستارہ عروج پر ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی 100 فیصد واپس حکومت میں آئیں گے، اس کے بعد ملکی حالات بہتری کی جانب گامزن ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ ایک سال تک مل کر کام کرتے ہیں تو پاکستان بلندیوں کی نئی منازل طے کرلے گا، عین ممکن ہے کہ پاکستان سعودی عرب سے بھی آگے نکل جائے، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے ملکر کام کرنے سے ستارے بالکل تبدیل ہو جاتے ہیں۔

پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے ماہر علم فلکیات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی نہیں لگے، موجودہ تمام سیاستدان پس پردہ چلے جائیں گے، ستاروں کی روشنی میں عمران خان کو وزیراعظم بنتا ہوا دیکھ رہا ہوں، یقین سے کہہ رہا ہوں ایک سال کے اندر پاکستان میں مثبت تبدیلیاں آئیں گے، پاکستان کو آئی ایم ایف سے نجات مل جائے گی۔

امریکی صدارتی الیکشن کے حوالے سے آغا بہشتی نے پیشگوئی کہ آئندہ آنیوالے صدارتی انتخاب ڈونلڈ ٹرمپ باآسانی جیت جائے گا، سابق امریکی صدر امریکا کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کریں گے۔