ایندھن اور بجلی کی قیمت میں اضافہ تکلیف دہ: رانا مشہود
Image
لاہور:(ویب ڈیسک)وزیر اعظم کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین، رانا مشہود نے ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو "تکلیف دہ" قرار دیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے آئی ایم ایف کاپروگرام میں نہ لیا ہوتا، تو پیٹرول کی قیمت 1200 روپے فی لیٹر اور بجلی 400 روپے فی یونٹ ہوتی۔
 
 انہوں نےیہ دعویٰ بدھ کے روز این ای ڈی یونیورسٹی اور جامعہ کراچی کے دورے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا۔
 
رانامشہود نے سابق وزیراعظم عمران خان پر آئی ایم ایف ڈیل پر ان کے موقف پر تنقید کی۔ "انہوں نے (عمران خان) نے خبردار کیا تھا کہ آئی ایم ایف کے بغیر پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا، تاہم ان کے جانے کے بعد، شوکت  ترین مبینہ طور پر اسی ڈیل کو پٹڑی سے اتارنے کی کوشش کر رہے تھے جس کی انہوں نے کبھی حمایت کی تھی"۔
 
مشہود نے سیاسی حریفوں پر تنقید کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے ملٹری ونگز پر پابندی اور 9 مئی کے واقعات پر پی ٹی آئی سے معافی کا مطالبہ کیا۔
 
اعلیٰ تعلیم کی فنڈنگ کے موضوع پر، رانامشہود نے سابقہ کفایت شعاری کے اقدامات اور پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شوکت ترین کی جانب سے مذاکرات کی جانے والی سخت آئی ایم ایف شرائط پر عوامی احتجاج کی کمی پر افسوس کا اظہار کیا۔
 
انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی بجٹ کٹوتیوں کے باوجود اعلیٰ تعلیم کی فنڈنگ کو برقرار رکھنے پر تعریف کی۔
 
رانامشہود نے عدلیہ پر بھی مایوسی کا اظہار کیااور کہا کہ قانونی کیسوں میں تاخیر نے سیاسی استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔