سندھ: سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں 14 اگست تک توسیع
Image
کراچی: (ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے بڑھتی گرمی کے پیش نظر سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا اعلان کر دیا جس کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہیٹ ویو اور متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں 14 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس ضمن میں تعلیمی اداروں میں 14 اگست کے جشن سمیت دیگر غیر نصابی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکتی ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے اور تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔