پختونوں کے قتل میں بھی منظور پشتین کا ہاتھ؟
Image
لاہور: (سنو نیوز) پختونوں کی نسل کشی اور قتل میں بھی منظور پشتین کا ہاتھ؟ شروع سے ہی ریاست پاکستان اور پاکستان فورسز کیخلاف سازش کرنے میں منظور پشتین اور محسن داوڑ گروپ ہمیشہ صفحہ اول میں ہی نظر آیا ہے، منظور پشتین نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کرتے ہوئے پاک فوج اور ریاست پر الزام لگایا ہے اور اپنی سیاست چمکائی ہے۔

حالیہ دنوں میں نعیم وزیر عرف گیلامن پشتین کو قتل جس نے بھی کیا وہ سب کو معلوم ہے لیکن سوال یہ ہے کہ قتل کیوں کیا؟ کس نے نعیم وزیر کیخلاف ہیٹ سپیچ کروائی، کس نے انقلاب کی ہوا بھروائی تھی۔ اب کچھ دن بعد منظور پشستین منظر عام پر آکر افسوس کا اظہار کرے گا اور بات ختم۔ تمام جرم معاف۔

 پشتونوں کی نسل کشی اور قتل میں منظور پشتین کا بھی اتنا ہی ہاتھ ہے جتنا ٹی ٹی پی کا ہے، اب کچھ دن بعد گیلامن وزیر کے بعد کسی اور کو قربانی کا بکرا بنایا جائے گا اور انقلاب کی ہوا پھر سے چلے گی اور کوئی اور مارا جائے گا اور یہ منظور پشتین اپنے مزے کرے گا کیوں کہ اس کو معلوم ہے کہ وہ ہر بار بچ نکلتا ہے۔

ذاتی جھگڑے میں ایک پختون نے دوسرے پختون کو مارا لیکن پھر بھی اس قتل کا الزام فوجیوں پر آیا، منظور پشتین کو اصل میں لاش نہیں ملتی تھی جس پر وہ اپنی مری ہوئی تحریک کو دوبارہ سے زندہ کرسکے اور معصوم پختونوں کو گمراہ کرے، کیونکہ بہت بار منظور پشتین اور پی ٹی ایم نے لاشوں کو اپنی گھناونی کھیل کے لیے استعمال کیا ہے۔

ایک بار پھر نعیم وزیر عرف گیلامن پشتین کی لاش کو لے کر فوجی جنرلوں اور ریاست کے خلاف پختونوں کو اکسایا جارہا ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ گیلامن کا قاتل ایک پختون اور اسی تحریک کا حصہ تھا، پھر اس میں فوجیوں کو کیوں قصور وار ٹھہرایا جا رہا ہے؟

گیلامن پشتین کے قتل کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ذاتی مفاد کو لے کر منظور پشتین اور محسن داوڑ کے دو گروپ بن گئے ہیں، دونوں میں کافی اختلافات چل رہے ہیں، ان سب اختلافات کو لے کر نعیم وزیر عرف گیلامن اور آزاد داوڑ کا ایک دوسرے کے ساتھ کافی بار تلخ کلامی ہوئی تھی۔

تلخ کلامی کے بعد حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ آزاد داوڑ نے دوستوں کے ساتھ ملکر گیلامن کو قتل کیا، لیکن اب پی ٹی ایم آزاد داوڑ کے بجائے فوج اور جنرلوں کو قصور وار ٹھہرا رہے ہیں، ان سب سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی ایم کو کسی کی پرواہ نہیں بلکہ وہ لاشوں پر سیاست کرتے ہیں۔

منظور پشتین ایک بار پھر ایکٹو ہوگیا ہے اب پھر سے معصوم پختونوں کو فوج اور ریاست کے خلاف اکسا رہا ہے اور جھوٹا پراپیگنڈا کررہا ہے، لیکن ہمیشہ کی طرح پختون قوم منظور پشتین ٹولے کو مسترد کریں گے۔