کالعدم ٹی ٹی پی تعلیم دشمن سرگرمیوں میں ملوث
Image
لاہور: (سنو نیوز) کالعدم ٹی ٹی پی نے سرکاری اسکولوں پر حملوں کی حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کردیا، گزشتہ روز کالعدم ٹی ٹی پی نے میرعلی میں گورنمنٹ گرلزاسکول کی عمارت کو بارودی مواد سے اڑادیا، دھماکے سے عمارت کا ایک حصہ تباہ ہوگیا۔

 ٹانک میں کالعدم ٹی ٹی پی خوارج نے اسکول ٹیچر کو شہید کردیا، خوارج کے حملے ظاہر کرتے ہیں کہ نورولی محسود کی خفیہ کال پرعملدرآمد شروع ہوچکا ہے، خوارج نام نہاد شریعت کا لبادہ اوڑھ کرامن کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بدامنی پھیلانے کے مکروہ دھندے میں خوارج پاکستانی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ٹی ٹی پی خوارج کی سرکاری سکولوں پر حملوں کی حکمت عملی پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے، 22 جولائی 2024 کو ٹی ٹی پی خوارج نے میرعلی کے گاؤں زیرکئی کے گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول فضل الٰہی کوٹ کی عمارت کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔

دھماکے سے سکول کی عمارت کا ایک حصہ تباہ ہوگیا، اس کے علاؤہ ٹانک میں 26 سال سے ٹیچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے میرا جان (عمر 51 برس، ساکن ملازئی ٹانک) کو ٹی ٹی پی کے خوارج دہشت گردوں نے ٹارگٹ کلنگ کرکے شہید کردیا۔

سینیر ٹیچر میرا جان 25 سال سے درس وتدریس کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، خوارج کی جانب سے سکولوں اور سرکاری عمارتوں کو نشانہ بنانا اور ٹیچرز کی ٹارگٹ کلنگ ظاہر کرتی ہے کہ خارجی نور ولی محسود کی حالیہ خفیہ کال پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔

دشمن کے آلہ کارٹی ٹی پی کے انتہا پسند خوارج نے نام نہاد شریعت کا لبادہ اوڑھ کر پاکستان کے امن کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ہے، بدامنی پھیلانے کے اس مکروہ دھندے میں خوارج عملی طور پر اور پراپیگنڈے کے ذریعے پاکستانی عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ڈی آئی خان کے علاقے کری شموزئی میں خوارج کی جانب سے دیہی ہیلتھ سنٹر پرحملہ کر کے معصوم مرد وخواتین اور بچوں کو شہید کرنا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

سکولوں اور عوامی بہبود کے سنٹرز پر حملے کرنا اور معصوم عوام کو نشانہ بنانا ٹی ٹی پی خوارج کی نام نہاد شریعت کامنہ بولتا ثبوت ہے، افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کے انتہا پسند نظریات اور خواتین کے حقوق خصوصاً تعلیم کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

خیبر پختونخوا میں بدامنی پھیلانے کے اس منصوبے کے زمہ داران میں وہ تمام عناصربھی ذمہ دار ہیں جو آپریشن عزم استحکام کیخلاف ہیں، صوبائی حکومت امن و عامہ کی ذمہ دار ہوتی ہے لہذا یہ خیبر پختونخوا حکومت کی زمہ داری ہے کہ سرکاری املاک خصوصاً سکولوں کی حفاظت کرے۔

ضلع ٹانک کےگرلز سکول پر بزدلانہ دہشت گرد حملے اور معصوم ضعیف ٹیچر کے قتل میں خارجی نور ولی محسود ملوث ہے، خارجی نور ولی محسود افغان طالبان  کے زیر سایہ اپنے مکروہ منصوبوں پر عمل پیرا ہے، اس حملے کے زمہ داروں کو فوری طور پر قانونی شکنجے میں لایا جائے گا۔