مون سون بارشوں کا سپیل 25 جولائی تک جاری رہنے کا امکان
Image
لاہور: (سنو نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سپیل 25 جولائی تک جاری رہے گا۔

پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانولہ، گجرات، حافظ آباد، جہلم، لاہور، منڈی بہاوالدین اور سیالکوٹ میں بارش ریکارڈ ہوئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کے امکانات ہیں۔ 23 سے 24 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔ بارشوں سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ہوگی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کریں، طوفان سے بجلی کے کھمبوں، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم 24 گھنٹے موسمی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، عوام الناس سے التماس ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔