لاہور اور ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، تاہم جنوبی اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
 
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز جنوب مشرقی اور شمال مشرقی بلوچستان، مشرقی اور جنوبی پنجاب، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور سندھ میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 
 
اس دوران جنوب مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔
 
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب، زیریں سندھ اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
 
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):
 
بلوچستان: سبی 35، بارکھان 01
پنجاب: خانیوال 22، قصور، اوکاڑہ، ملتان (ایئرپورٹ) 07، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، ساہیوال 02
سندھ: یونیورسٹی روڈ 15، گڈاپ 14، حسن اسکوائر 07، جناح ٹرمینل، فیصل بیس 06، ملیر ہالٹ 03، سرجانی ٹاؤن، ایم او ایس 02، ابراہیم حیدری 01، بدین 14
خیبر پختونخوا: دیر 10، میرکھانی 08، کالام، دروش، بالاکوٹ میں 01
 
گذشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:
 
دادو، دالبندین، جیکب آباد 44 ڈگری سینٹی گریڈ
بہاولپور، خانپور اور رحیم یار خان میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ