میٹرک امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان
Image
لاہور: (سنو نیوز) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے میٹرک امتحانات کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔

 میٹرک امتحانات میں ایک لاکھ 74 ہزار 500 سے زائد طلباء و طالبات پاس ہوئے، لاہور بورڈ میں پاس ہونے والے طلبہ کا تناسب 69 فیصد سے زائد رہا۔ میٹرک امتحانات میں پہلی پوزیشن آیان کاشف نے حاصل کی، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کا تعلق دانش سکول سے ہے۔

 

 

دوسری جانب تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک سال 2024 کے سالانہ امتحان کا نتائج کا اعلان کر دیا۔ لڑکوں کو لڑکیوں پر سبقت حاصل، پہلی دو پوزیشنز لڑکوں نے حاصل کرلی۔

 

انس جاوید نے 1191 نمبرز حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 1190 نمبرز کے ساتھ محمد فیضان شوکت نے دوسری پوزیشن لی۔ 1188 نمبرز کے ساتھ رانیہ شاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تینوں پوزیشن ہولڈرز کا تعلق سائنس گروپ سے ہے۔

 

ملتان بورڈ کے مطابق آرٹس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز دینی مدارس کے نام رہیں۔ آرٹس گروپ طلباء میں منصب ریاض نے 1148 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ طالبات میں 1142 نمںرز کے ساتھ سعدیہ نورین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

سال 2024 میں 125896 طلبہ و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا۔ 98955 طلبہ و طالبات پاس ہوئے جس میں کامیابی کا تناسب 78.60 فیصد رہا۔

 

ادھر فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحان میں کامیاب پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ عروج فاطمہ نے 1200 میں سے 1189 نمبر لے کر میٹرک کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

 

محمد فائق اور علی احمد نے 1187 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ معظم طفیل نے 1186 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔