عید پرپائے گھر پر صاف کریں وہ بھی آسانی سے
Image
لاہور:(ویب ڈیسک )عیدالاضحی پرگوشت ،کلیجی کے ساتھ ساتھ پائے بھی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں،انہیں ناشتے میں خاص طور پر بنایاجاتا ہے جس پر محنت تو کافی لگتی ہے لیکن اس سے زیادہ محنت انہیں صاف کرنے میں درکار ہوتی ہے۔
 
عام طور پر پائے صاف کروانے کیلئے دکانوں کا رخ کیا جاتا ہے لیکن عید کے دنوں میں رش کی وجہ سے 
ممکن نہیں ہوپاتا۔
 
پائے خراب ہونے سے بچانے کے لیے اور انہیں صاف کرنے کیلئے آسان طریقہ ہے، جس پر عمل کرنے سے آپ اس پریشانی سے نجات پا سکتی ہیں۔
 
پائے صاف کرنے کے لیے ہمیں سب سے پہلے ایک بڑےدیگچہ کی ضرورت ہوگی، دیگچہ اتنا بڑا ہو کہ اس میں پائے آسانی سے آسکیں۔
 
اس دیگچہ کو پانی سے پورا بھر کر گرم ہونے کے لیے چولہے پر رکھدیں، اوراسے تیز آنچ پر ابال آنے دیں۔
 
خیال رہے کہ پانی ابلتا ہوا ہو، کم ٹھنڈا یا صرف گرم پانی کافی نہیں۔ پانی کو ابلتا ہوا ہونا بہت ضروری ہے۔جب پانی میں بہت زیادہ ابال آجائے تو پانی میں پایوں کو پورے ایک منٹ تک رکھیں ایک پانی سے زیادہ نہ رکھا جائے۔
 
پھر پایوں کو تولیے کی مدد سے باہر نکال لیں۔ اس کے لیے ایسا تولیہ لیں، جسے بعد میں پھینکا جا سکے۔
 
ایک ایسی چھری لیں ،جو بہت زیادہ تیز ہو۔ چھری کا تیز ہونا اور پایوں کا بہت زیادہ گرم ہونا ضروری ہے، ورنہ یہ اچھی طرح صاف نہیں ہوں گے۔
 
گرم پایوں کو تولیے سے پکڑکر کھڑا کر کے ایک دم تیز چھڑی سے تیزی سے کھرچتی جائیں۔ تا کہ ان کی اوپری سطح پر موجود بال نکل جائیں۔
 
جب تمام پائے صاف ہوجائیں، تو چولہا جلا کر اس میں پایوں کو ہلکا براون کرتی جائیں۔اس کا فائدہ یہ ہے کہ اگر اسکن پر کوئی بال رہ گئے ہوں گے تو وہ جل جائیں گے۔
 
خیال رہے کہ پایوں کو آگ پر بلکل نہیں جلانا ہے ، بلکہ صرف ہلکا براون کرنا ہے ، تاکہ اسکن پر رہ جانے والے بال اور گندگی جل جائے۔
 
اس کے بعد پایوں کو تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں، تاکہ وہ ٹھنڈے ہو جائیں ، جب وہ ٹھنڈے ہوجائیں توآٹے کی بھوسی یا آٹے کی چھان کو پایوں کے اوپر لگا دیں۔
 
اگر آپ کے پاس آٹے کی بھوسی نہیں ہے تو سادہ آٹا بھی لگایا جا سکتا ہے۔ تھوڑا ساپانی لگا کر ان پایوں کو اچھی طرح سے ملتی جائیں۔ پانی اور آٹے کے ساتھ دو سے تین مرتبہ انہیں اچھی طرح سے مل لیں۔
 
اس کے بعد انہیں پانی سے دھو لیں ۔ پائے اچھی طرح صاف ہو جائیں گے۔