پنجاب: صرف 6 ماہ میں 3 ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کا منفرد ریکارڈ
 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاپہلا اور جامع چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام جاری ہے جس سے پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں کے بچے بھی مستفید ہو رہے ہیں۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاپہلا اور جامع چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام جاری ہے جس سے پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں کے بچے بھی مستفید ہو رہے ہیں۔

چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت اب تک 3 ہزار 162 بچوں کی کامیاب ہارٹ سرجری اور اینٹروینشن کی جا چکی ہے ، پروگرام کے تحت ملک بھر سے 7ہزار 436 مریض بچوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے ، سندھ،بلوچستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواکے ہارٹ پیشنٹ بچوں کی مفت ہارٹ سرجری کی جارہی ہے ۔

خیبرپختونخوا کے 316 ہارٹ پیشنٹ بچوں کی پنجاب کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں مفت سرجری اور علاج ہوگا جبکہ سندھ کے 51بچوں کی ہارٹ سرجری کے لئے چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام میں رجسٹریشن کرائی گئی ۔

چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت بلوچستان کے11بچوں کی مفت سرجری ہوگی جبکہ ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے158بچوں کی ہارٹ سرجری کے لئے رجسٹریشن کرائی گئی ، گلگت بلتستان کے 30بچوں کی ہارٹ سرجری ہوگی۔

چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں 2ہزار 419اور نجی ہسپتالوں میں 743 آپریشن ہوئے،وزیراعلی مریم نواز کے اس پروگرام کے تحت چلڈرن ہارٹ سرجری اور علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کررہی ہے۔

خیال رہے کہ چیف منسٹر ہارٹ سرجری پروگرام کے اجراء سے قبل ہرسال سینکڑوں بچے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے ، لمبی ویٹنگ لسٹ اور ناکافی وسائل کی وجہ سے والدین بے بسی سے بچوں کو تکلیف میں مبتلا دیکھنے پر مجبور تھے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ننھے بچوں کی تکلیف برداشت نہیں، ہارٹ سرجری کے اخراجات حکومت دے گی،حکومت کے وسائل پر پہلا حق بچوں کا ہے، سب اپنے بچوں جیسے ہیں، پیدائشی امراض قلب میں مبتلا بچوں کا علاج ممکن حد تک جلد اور مفت ہوگا۔ 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.15 ▼ 0.40
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.29 ▼ 0.39
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.37 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 459,545 ▼ 668
Gold 22K Per Tola 421,249 ▼ 612
Gold 21K Per Tola 402,101 ▼ 584
Gold 18K Per Tola 344,658 ▼ 501
Silver Per Tola 6,909 ▲ 27
Platinum Per oz (USD) 1,841 ▲ 32.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 367.75 ▲ 21.88
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں