ٹائیفائیڈ بخار کی علامات اوران سے بچاؤ
A children suffering in fever
لاہور:(ویب ڈیسک)سالمونیلا ٹائفی وہ بیکٹیریا ہے جس کی وجہ سے لوگ ٹائیفائیڈ بخار میں مبتلا ہوتے ہیں،اگرچہ یہ بیماری ترقی یافتہ ممالک میں نہ ہونے کے برابر ہے لیکن پھر بھی بچوں کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

پاکستان میں ٹائفائیڈ ایک کافی پھیل رہا ہے،جس کی بنیادی وجہ آلودہ خوراک ہے۔ ٹائیفائیڈ بخار آلودہ خوراک اور پانی کے ساتھ ساتھ کسی متاثرہ شخص کے ساتھ قریبی روابط کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔

اس بخار سے متاثرہ مریض میں سالمونیلا ٹائفی نامی بیکٹیریا پاخانے میں بھی خارج ہوتا ہے،اور پھر اگر کوئی احتیاط نہ برتی جائے تو وہ اپنے گندے ہاتھوں کے ذریعے اس بیماری کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بنتا ہے۔

ٹائیفائڈ بخار میں متاثرہ شخص میں مندرجہ ذیل علامات: ظاہر ہوتی ہیں:

تیز بخار
سر درد
پیٹ درد
قبض یا اسہال وغیرہ
ٹائیفائیڈ بخار میں مبتلا زیادہ تر لوگ اینٹی بائیوٹکس شروع کرنے کے چند دنوں بعد ہی بہتر محسوس کرنے لگتے ہیں،لیکن ان میں سے بہت کم تعداد ایسی ہے جو پیچیدگیوں کے باعث مر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹائیفائیڈ کی ویکسین صرف قلیل مدت کیلئے ہی مؤثر ہیں،ویکسین عام طور پر ان لوگوں کیلئے مخصوص ہوتی ہیں جو اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں یا جو ان علاقوں کی طرگ جاتے ہیں جہاں ٹائیفائیڈ بخار عام ہوتا ہے۔

ٹائیفائیڈ سےبچنا کس طرح ممکن ہے؟

سب سے پہلے اپنے ہاتھوں کو صابن سے اچھی طرح کم از کم 20 سیکنڈ تک دھوئیں،پانی بند بوتل والا استعمال کریں،لیکن اگر آپ نَل کا پانی استعمال کرتے ہیں تو اسے پینے سے پہلے 1 منٹ تک ابال لیں۔ بوتل میں موجود چمکتا ہوا پانی،ساکن پانی سے زیادہ محفوظ ہوتا ہے۔

ہمیشہ برف کے بغیر مشروبات آرڈرکریں،جب تک کہ برف کو بوتل یا ابلے ہوئے پانی سے نہ بنایا جائے۔ پاپسیکلز اور ذائقہ دار آئس کریموں سے اجتناب کریں،خاص طور پر وپ جو آلودہ پانی سے بنی ہوں۔

ایسی غذاؤں کو اپنے کھانے میں شامل کریں جواچھی طرح پکی ہوئی ہوں اور بھاپ کی صورت میں گرم رہیں،ایسے کچے پھلوں اور سبزیوں سے بھی اجتناب کریں جن پر چھلکے نہ ہوں۔لیٹش جیسی سبزیاں آسانی سے آلودہ ہوجاتی ہیں اور اچھی طرح دھونا بہت مشکل ہوتا ہے۔

سڑکوں پر دکانداروں اور ٹھیلوں سے کھانے پینے سے بھی پرہیز کریں،سڑک پر کھانے پینے کی چیزوں کو آلودہ ہونے سے بچانا بہت مشکل ہے،یہی وجہ ہے کہ بہت سے مسافر سڑک پر موجود دکانداروں سے خریدے گئے کھانے سے مختلف بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔