الٹا چلنے کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
Image
لاہور: (سنو ٹی وی) سیدھے کھڑے ہونے اور سامنے کی سمت چلنے کے لیے ہماری آنکھوں کا باقی جسم کے ساتھ ہم آہنگی ضروری ہے۔ لیکن جب ہم پیچھے کی طرف چلتے ہیں تو ہمارا دماغ ان تمام نظاموں کے درمیان ہم آہنگی کیلئے زیادہ وقت لیتا ہے۔ لیکن اس اعلیٰ سطح کے چیلنج کا سامنا ہماری صحت کو بھی زیادہ فائدہ پہنچاتا ہے۔
 
آپ کو اس بات کا اچھی طرح سے علم ہوگا کہ سیدھے چلنے کے کئی فائدے ہیں اور صحت مند رہنے کیلئے ورزش کیساتھ ساتھ روازنہ چہل قدمی بھی بہت ہی ضروری ہے۔ لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ الٹنے چلنے کے بھی بے پناہ فائدے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ہمیں روزانہ کچھ دیر ایروبک ایکسرسائز کرنی چاہیے۔ جس میں پیدل چلنا، تیراکی کرنا، ٹہلنااور دوڑنا، یہ سب شامل ہیں۔
 
سیدھے کھڑے ہونے اور سامنے کی سمت میں چلنے کیلئے ہماری آنکھوں کا ہمارے جسم کے باقی حصوں سے تال میل بہت ضروری ہے۔ لیکن جب ہم الٹا چلتے ہیں تو ہمارا دماغ اس سارے عمل کو سمجھنے میں کچھ زیادہ وقت لیتا ہے۔ اسی لئے ہمارے جسم کو ایسا کرنے سے زیادہ فائدہ ملتا ہے۔
 
طبی ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ چیز ثابت ہو چکی ہے کہ الٹا چلنے سے ہمارا جسم سیدھا چلنے کے مقابلے میں زیادہ صحت مند اور مضبوط رہتا ہے۔ اور اس سے ہمیں جسم کا توازن بنانے میں زیادہ مدد ملتی ہے۔اس سے گھنٹوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کو بہت فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
 
پیچھے کی جانب چلتے ہوئے جب ہم چھوٹے چھوٹے اور جلدی جلدی قدم اٹھاتے ہیں تو اس سے ہمارے پیرکے نچلے حصے کے مسلز مضبوط ہوتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ ہمارے جوڑوں پر پڑنے والا دبائو بھی کم ہوتا ہے۔ یہ تکنیک نیورولوجیکل بیماریوں کے شکار افراد اور دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کیلئے بھی بہت اچھی ہے۔ اس کیساتھ الٹے چلنے سے ایڑھیوں کے درد میں مبتلا افراد کو بھی راحت ملتی ہے۔
 
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ الٹا چلنے سے ہماری ریڑھ کی ہڈی پر زیادہ دبائو پڑتا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ لگاتار الٹا چلنے سے پیٹھ کے درد میں مبتلا افراد کو بھی بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ موٹاپے میں مبتلا افراد جو اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں، تو وہ سیدھا چلنے کی بجائے تھوڑا سا الٹا چل کر تو دیکھیں۔ اس سے ان کو زیادہ فائدہ ملے گا۔
 
جی ہاں! ایک طبی تحقیق کے مطابق سیدھا چلنے کے مقابلے میں الٹا چلنے سے 40 فیصد زیادہ توانائی خرچ ہوتی ہے۔ کئی بار ایتھلیٹس کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ الٹی سمت میں دوڑنے کی پریکٹس کریں۔
 
تو یہ رپورٹ پڑھنے کے بعد آپ کے ذہن میں الٹا چلنے کا خیال آ رہا ہے تو کچھ باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ بے دھیانی میں کسی چیز سے ٹکرا کر گر نہ جائیں۔ اس لئے الٹا چلنے کیلئے سب سے اچھی جگہ آپ کا گھر ہے۔ کیونکہ آپ کو اپنے گھر کا ہر کونے کونے کا پتہ ہوتا ہے۔کھلی جگہ میں جا کر ایسی ایکسرسائز کرنے کی کوشش ہرگز نہ کریں۔
 
اس ورزش کو کرتے ہوئے اپنے کندھوں کو مروڑنے اور پیچھے کی جانب دیکھنے کی کوشش نہ کریں۔اپنے پیروں کو پیچھے کھینچتے ہوئے سر اور چھاتی کو سیدھا رکھیں۔ شروعات میں 20 میٹرز تک ہی اس ایکسرسائز کی پریکٹس کریں۔ اور آہستہ آہستہ اس کو بڑھاتے رہیں۔ مسلسل یہ ورزش کرنے سے آپ کو حیرت انگیز نتائج حاصل ہونگے، لیکن آزمائش شرط ہے۔