عرفی جاوید ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں
Urfi Javed
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کی سنسنی اور فیشن آئیکون عرفی جاوید ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ان کا چرچا ان کے انوکھے فیشن کی وجہ سے نہیں بلکہ ان کے سوجے ہوئے چہرے کے باعث ہے۔ انسٹاگرام پرعرفی جاوید نے اتوار کے روز ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اورلپ سرجری کرواتی دکھائی دے رہی ہیں۔ ویڈیو میں ایک ڈاکٹر کو ان کے ہونٹوں میں انجیکشن لگاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہ درد سے کراہ رہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں عرفی نے لکھا کہ نہیں یہ فلٹر نہیں ہے۔ میں نے اپنے فلرز نکلوانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ ہمیشہ غلط جگہ لگے ہوتے تھے۔ میں دوبارہ فلرز کرواؤں گی۔ میں فلرز کے خلاف نہیں ہوں۔ فلرز نکلوانا تکلیف دہ ہوتا ہے۔ اور یہ بہت ضروری ہے کہ آپ ایک اچھے ڈاکٹر کے پاس جائیں یہ فینسی کلینک والے ڈاکٹروں کو کچھ نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں: حرا مانی کو بولڈ ساڑھی لُک میں تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

ایک صارف نے لکھا کہ آپ ویسے ہی خوبصورت تھیں پھر بھی ان فلٹرز کی کیا ضرورت؟ کیوں عرفی کیوں؟ جبکہ ایک اور مداح نے لکھا کہ اتنا خوبصورت چہرہ کیوں خراب کر رہی ہو؟ میں تمہارا فین تھا۔

واضح رہے کہ سرجری کے بعد عرفی کے ہونٹ اور چہرہ سوجے ہوئے نظر آ رہے ہیں لیکن ویڈیو میں وہ مسلسل مسکراتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔