حرا مانی کو بولڈ ساڑھی لُک میں تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ حرا مانی کو بولڈ ساڑھی لُک میں تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ حرا مانی کو بولڈ ساڑھی لُک میں تصاویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔

اداکارہ حرا مانی کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے، حرا سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں اور اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں کو مصروف سے آگاہ رکھتی ہیں تاہم بعض اوقات انہیں بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نیلے اور گلابی رنگ کی بنارسی ساڑھی میں ملبوس دکھائی دیں ، سلیو لیس ساڑھی میں اداکارہ کی نازک اداؤں نے جہاں مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی وہیں سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ان کے بے باک انداز پر کھری کھری بھی سنائیں۔

ایک صارف نے اداکارہ کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جیسے جیسے اس کی عمر بڑھ رہی ہے ویسے ویسے دماغ بھی بزرگ ہو رہا ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ اللہ آپ کو ہدایت دے۔

حرا کی پوسٹ پر ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ نشے میں ہے؟ ایک اور صارف کا کہنا تھا " آپ لوگوں کو کیا ہو گیا ہے؟ ہم مسلمان ہیں، آپ لوگوں کو ایسے لباس میں دیکھ کر ہمیں شرم محسوس ہوتی ہے، ایک اور صارف نے کہا کہ حرا مانی دن بدن اوور ہوتی جارہی ہیں۔