
اداکارہ کی وفات کی تصدیق ایک قریبی عزیز نے سوشل میڈیا پر کی جہاں ایک جذباتی پیغام میں اداکارہ کی ہمدردی، تحمل اور مثبت طرزِ فکر کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
پیغام میں کہا گیا، "ایونی، امید ہے تم وہاں خوش اور درد سے آزاد ہو، تم بہت یاد آتی ہو۔" عزیز نے مزید لکھا کہ اداکارہ شدید تکلیف کے باوجود ہر وقت شکر ادا کرتی رہیں کہ حالات مزید خراب نہیں ہوئے اور دوسروں کی خیریت کو مقدم رکھتی۔
اداکارہ کی آخری رسومات سیول سینٹ میری اسپتال کے جنازہ ہال میں 16 جولائی کی صبح ادا کی جائیں گی جس کے بعد انہیں خاندانی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر کا قتل یا خود کشی، تحقیقاتی کمیٹی قائم
یاد رہے کہ کانگ سیو ہا نے 2012 میں ایک میوزک ویڈیو کے ذریعے فنی دنیا میں قدم رکھا۔ بعد ازاں دا فلاور ان پیرزن (The Flower in Prison)، فرسٹ لو اگین( First Love Again) سمیت متعدد مشہور ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اداکارہ کی اچانک وفات پر کورین انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور عالمی مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔