راکھی ساونت شادی کیلئے لاہور پہنچ گئیں
تنازعات میں گھری بھارتی اداکارہ راکھی ساونت پاکستانی اداکار ڈوڈی خان کے ساتھ شادی کے لیے لاہور پہنچ گئیں
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی لاہور آمد/ فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) تنازعات میں گھری بھارتی اداکارہ راکھی ساونت پاکستانی اداکار ڈوڈی خان کے ساتھ شادی کے لیے لاہور پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ راکھی ساونت نے لاہور میں اپنی آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کے لیے لاہور آئی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستانی اداکار ڈوڈی خان نے شادی کے لیے پرپوز کیا اور میں نے خوشی سے اس پیشکش کو قبول کیا۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ ڈوڈی میرا پیار ہے اور ہم ایک دوسرے سے دل سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈوڈی پاکستان سے ہیں اور میں بھارت سے ہوں، اس لیے یہ ایک لو میریج ہوگی۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈوڈی خان کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں ڈوڈی خان راکھی سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا انہیں شادی کے موقع پر بھارت یا دبئی جانا چاہیے، ویڈیو کا اختتام دودی خان کے میٹھے انداز میں ”لو یو“ کہنے پر ہوتا ہے۔

اس سے قبل، راکھی ساونت نے اپنے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ ہانیہ عامر سے ملنے کے لیے پاکستان آرہی ہیں اور ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کرنے کو کہا۔ اس کے بعد، انہوں نے اپنی ایک اور ویڈیو میں پاکستان کی ڈانسرز، جیسے نرگس اور دیدار کو ڈانس آف کا چیلنج بھی دیا تھا۔