جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پر بجلی چوری پکڑی گئی
لیسکو حکام نے گلوکار جواد احمد کی اہلیہ پر بیوٹی پارلر سے بجلی چوری کا الزام لگا دیا
گلوکار جواد احمد بجلی چوری معاملے پر لیسکو حکام کی ٹیم سے جھگڑتے ہوئے
لاہور: (سنو نیوز) لیسکو حکام نے گلوکار جواد احمد کی اہلیہ پر بیوٹی پارلر سے بجلی چوری کا الزام لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے لئے لیسکو ٹیم جب جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر پہنچی تو گلوکار بھی وہاں آگئے جس کے بعد انہوں نے لیسکو ٹیم سے زبردستی میٹر چھین لیا۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ گلوکار جواد احمد نے میٹر ریڈر کو زدوکوب کیا، سٹاف نے میٹر ٹمپرڈ کی رپورٹس اعلی حکام کو بھجوا دی۔ ایکسین جوہر ٹاون احمد فراز بھی موقع پر پہنچے۔

لیسکو حکام نے بتایا کہ جواد احمد میٹر لے کر بھاگ گئے، انہوں نے خود میٹر غائب کر دیا اس وقت بجلی بند ہے، نواب ٹاون تھانے میں ملازمین پر تشدد اور بجلی چوری کے مقدمے کی درخواست دے دی ہے۔