اس ویڈیو میں اداکارہ کو ایک نازک حالت میں دکھایا گیا ہے، جس نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ہلچل مچادی ہے۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق ویڈیو میں دکھائی گئی اداکارہ پریگیا ناگرا ایک مبینہ نجی ویڈیو میں غیر مناسب حالت میں نظر آ رہی ہیں۔ تاہم اس ویڈیو کے لیک ہونے کے ذرائع کے بارے میں بھی ابھی تک کوئی واضح معلومات نہیں مل سکیں۔
اس ویڈیو کی لیک کے بعد سوشل میڈیا پر اس بات پر بحث شروع ہو گئی ہے کہ کیا نجی مواد کی لیک ہونے کا یہ سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے؟ حالیہ ہفتوں میں پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جن میں ٹک ٹاکرز اور دیگر انفلوئنسرز کی نجی ویڈیوز کو بے رحمی سے شیئر کیا گیا۔
بعض لوگ اس بات کا الزام لگا رہے ہیں کہ یہ افراد اپنی ویڈیوز خود لیک کر کے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ دوسروں کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک تشہیری حربہ ہے۔
واضح رہے کہ پریگیا ناگرا کا تعلق ہریانہ کے شہر امبالہ سے ہے اور وہ ایک پنجابی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم دہلی سے حاصل کی اور اس کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ پریگیا نے 100 سے زائد اشتہارات میں کام کیا، جس سے ان کی کامیاب کیریئر کا آغاز ہوا۔
پریگیا ناگرا کی حالیہ فلم لاگم ہے جو اکتوبر 2024 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ ساتھ سائی روناک، راجندر پرساد، روہینی، وادلمانی سری نیواس اور دیگر معروف اداکاروں نے بھی کام کیا۔ حالیہ تنازعہ کے باوجود، پریگیا کی پیشہ ورانہ زندگی کو اب بھی کافی توجہ مل رہی ہے اور وہ انڈسٹری کی نمایاں شخصیات میں شامل ہیں۔