کیا احمد علی اکبر پری زاد سیزن ٹو میں واپس آئیں گے؟
May, 9 2024
لاہور:(سنو ڈیجیٹل) کیا احمد علی اکبر پری زاد سیزن ٹو میں واپس آئیں گے؟سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ اگر احمد علی اکبرپری زادکا کردار نہیں نبھا رہے ہیں تو وہ اسے نہیں دیکھنا چاہتے۔
کچھ لوگ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ احمد علی اکبر اور یمنیٰ زیدی کو ہی دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ احمد علی اکبر نے BBC Asian Network کو انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں نہیں پتہ ہے کہ پری زاد کا سیزن 2 آئے گا یا نہیں اور اگر آئے گا بھی تو وہ وہ کردار دوبارہ نہیں کر پائیں گے۔
ہم ٹی وی نے کیا کہا ہے؟
ہم ٹی وی نیٹ ورک کے سی ای او دُرید قریشی نے کہا ہے کہ پری زاد کا سیزن 2 اگلے سال آئے گا اور یہ ایک خوبصورت کہانی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ سیکوئلز نہیں بناتے لیکن پری زاد کے مداحوں کی خوشی کے لیے وہ یہ سیکوئل بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں خود پری زاد سیزن 2 دیکھنے کے لیے بہت ایکسائٹڈ ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک بہترین کہانی ہے اور اس کا سیکوئل بھی اتنا ہی بہترین ہوگا۔
خیال رہے کہ پری زاد سیزن 1 ہم ٹی وی پر 2021 ء میں پریمیئر ہوا تھا اور اس کا آخری ایپیسوڈ 2022 ءمیں سنیما میں ریلیز ہوا تھا۔ڈرامے میں احمد علی اکبر،یمنیٰ زیدی، اشناشاہ، نعمان اعجاز، مشعل خان اور صبور علی نے کام کیا تھا۔ ڈرامے کو ناقدین اور ناظرین نے بہت پسند کیا تھا اور اسے کئی ایوارڈز بھی ملے تھے۔