سلمان خان کی زندگی میں لڑکی آگئی؟
Image
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی مبینہ گرل فرینڈ لولیا بارے بھارتی میڈیا پر چرچے ہونے لگے۔

بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہے کہ بالی ووڈ کنگ سلمان خان کی زندگی میں اب ایک اور لڑکی نے انٹری دی ہے۔ سلمان خان اور ان کے گھر والوں کی جانب سے لولیا وانتور کی بھرپور طریقے سے سالگرہ منائی گئی۔

رومانیہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و گلوکارہ لولیا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سلمان خان کی فیملی کے ساتھ لی گئی تصویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آئی لوو یو‘۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے اداکارہ لولیا کو بالی ووڈ کنگ سلمان خان کی گرل فرینڈ قرار دیا جا رہا ہے، اگرچہ دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم انہوں نے تردید بھی نہیں کی۔

 انڈین میڈیا کے مطابق اداکارہ لولیا اور سلمان خان کے درمیان تعلقات کی خبریں کئی سال سے گردش کر رہی ہیں۔ لولیا سے قبل سلمان خان کی کترینہ کیف اور ایشوریا رائے کے حوالے سے بھی خبریں گردش کرتی رہی تھیں۔

یاد رہے 2022 میں لولیا کی جانب سے سلمان خان کے حوالے سے تبصرہ ضرور کیا گیا تھا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ وقت گزار کر اچھا محسوس ہوتا ہے، وہ ایک بہترین انسان ہیں، آپ جب ان کے قریب ہوتے ہیں، تو بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں۔