دوسری اہلیہ کو طلاق؟ فیروز خان نے تردید کردی
Image
لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں پر خاموشی توڑ دی ہے، جن میں ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب سے علیحدگی کی باتیں ہو رہی تھیں۔
 
گذشتہ روز سوشل میڈیا پر فیروز خان کی دوسری شادی اور اہلیہ کے ساتھ رومانوی تصاویر نہ ہونے کی وجہ سے افواہیں گردش کرنے لگیں۔
 
یہ افواہیں اس وقت پھیلیں جب فیروز خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی دوسری شادی اور اہلیہ ڈاکٹر زینب کے ساتھ کوئی نئی تصاویر شیئر نہیں کی گئیں۔ 
 
 
 
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے فیروز خان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں دوسری شادی میں ناکام قرار دیا اور ان کی اہلیہ کو بھی اس صورتحال کی ذمہ دار ٹھہرایا۔
 
ان قیاس آرائیوں کے بعد، فیروز خان نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ کو بہترین تحفہ قرار دیا۔
 
 ساتھ ہی، انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اہلیہ کے ساتھ کچھ تصاویر دوبارہ شیئر کیں۔ اس اقدام کے بعد، ان کی علیحدگی سے متعلق افواہیں دم توڑ گئیں۔
 
 
واضح رہے کہ فیروز خان نے 2018ء میں علیزہ سلطان سے شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔
 
 لیکن اس جوڑے کی شادی میں مسائل کے بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ فیروز خان نے گذشتہ ماہ ڈاکٹر زینب سے دوبارہ شادی کی تھی۔
 
یہ اقدامات فیروز خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کی افواہوں کو ختم کرنے کے لیے اٹھائے، تاکہ عوام کو درست معلومات فراہم کی جا سکیں۔