راحت فتح علی خان دبئی میں گرفتار؟
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ اور پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی مشکلات میں اضافہ، راحت فتح علی خان کو دبئی ائیرپورٹ پر روک لیا گیا جس کے بعد انہیں ایئرپورٹ سے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے راحت فتح علی خان کیخلاف دبئی حکام کو کئی درخواستیں دے رکھی ہیں، پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اپنے شوز کی وجہ سے دبئی پہنچے تھے جہاں پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے سابق منیجر سلمان احمد کو تنازع اور لڑائی کے بعد فارغ کردیا تھا، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف الزام تراشی کے بعد مقدمات بھی کررکھے ہیں۔