چاہت فتح علی خان کو 18 کروڑ کا لیگل نوٹس
Image
فیصل آباد:(ویب ڈیسک )سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کو لینے کے دینے پڑگئے،مقامی گلوکار نے بھاری ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوادیا۔

 تفصیلا ت کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والےمقامی سنگر قیصر منیر خان کی جانب سے چاہت فتح علی خان کو 18 کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

لیگل نوٹس کے متن کے مطابق چاہت فتح نےلجنڈری نصرت فتح علی خان کے ساتھ جھوٹا خاندانی تعلق ظاہر کیا اور ان کے گیتوں کو بے سرے انداز میں گایا جس سے ان کی گائیکی کی شہرت کوشدید نقصان پہنچا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ چاہت فتح علی خان نے کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔مقامی سنگر کی جانب سے چاہت فتح سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
 
15 روز کے اندر جواب ناں آنے پر قانونی کاروائی ہوگی اور ہتک عزت کا دعویٰ کیا جائے گا۔
 
اس سے قبل معروف بھارتی اداکار دھرمیند کی فیملی کے ہمراہ ایک تصویر اپلوڈ کی گئی،پیج کی جانب سے کی جانے والی اپلوڈ تصویر میں ایک چہرہ ایسا بھی تھا جس نےدیکھتے ہی دیکھتے توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
 
اپلوڈ کی جانبے والی تصویر میں سینئر اداکار دھرمیندر، ان کی پہلی اہلیہ پرکاش کور، بیٹے بوبی دیول اور سنی دیول ، دھرمیندر کی پہلی اہلیہ سے بیٹیاں وجیتا اور اجیتا بھی موجود تھیں۔
 
اسی تصویر میں بابی دیول اور سنی دیول کے بیچ میں موجود مسکراتا چہرہ پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان سے مماثلت رکھ رہے ہیں۔
 
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تصویر میں نظر آنے والے شخص کو چاہت فتح علی خان ہی سمجھا جارہا ہے، جبکہ صارفین اس حوالے سے دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
 
تاہم دوسر ی جانب اس تصویر کی اصل حقیقت یہ ہے کہ اس تصویر میں موجود شخص چاہت فتح علی خان نہیں ہیں، بلکہ دھرمیندر کی فیملی کے قریبی شخص ہیں۔