کیا سوناکشی مسلمان سے شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل کر لیں گی؟
Image
ممبئی: (ویب ڈیسک) سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ دونوں کے گھروں میں تقریب کا ماحول ہے۔ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز مسلسل وائرل ہو رہے ہیں۔
 
 اس دوران ایک سوال ہر کسی کے ذہن میں گھوم رہا ہے کہ کیا سوناکشی شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل کر لیں گی؟ جس کا حال ہی میں ظہیر کے والد نے جواب دیا ہے۔
 
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔  ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ دونوں اسٹارز کے مداح بھی کافی خوش ہیں۔
 
 اس دوران سوشل میڈیا پر ان کی شادی اور شادی سے پہلے کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں سونابھی کے 8 منزلہ گھر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔
 
 ظہیر کے گھر میں بھی ایسا ہی خوبصورت ماحول بنا ہوا ہے۔ اس دوران اکثر لوگوں کے ذہنوں میں ایک سوال گھوم رہا ہے کہ کیا سوناکشی شادی کے بعد اپنا مذہب تبدیل کر لیں گی؟ 
 
 
حال ہی میں اس سوال کا جواب ظہیر اقبال کے والد اور سوناکشی کے ہونے والے سسر نے دیا ہے۔
 
 ظہیر کے والد اقبال رتنسی نے انکشاف کیا ہے کہ سوناکشی اور ظہیر 23 جون کو سول میرج کریں گے۔
 
 اس کے علاوہ، نیوز 18 کی ایک رپورٹ کے مطابق، انہوں نے فری پریس جرنل کو اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کی شادی میں نہ تو ہندو اور نہ ہی مسلم رسم و رواج ہو گا۔ یہ کورٹ میرج ہوگی۔
 
 ظہیر کے والد نے ان خبروں کو بھی مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ سوناکشی شادی کے بعد اسلام قبول کر سکتی ہیں۔
 
 
اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، 'وہ مذہب تبدیل نہیں کر رہی ہیں اور یہ بہت یقینی بات ہے۔ ان کا رشتہ دلوں کا ملاپ ہے اور اس میں مذہب کا کوئی کردار نہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ میں انسانیت پر یقین رکھتا ہوں۔ ہم سب انسان ہیں۔ میری دعائیںظہیر اور سوناکشی دونوں کے ساتھ ہیں۔
 
 دریں اثناء حال ہی میں کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سوناکشی کے والد شتروگھن سنہا بھی ان کی شادی کے حوالے سے ان سے ناراض ہیں تاہم انہوں نے اپنے انٹرویو میں ان افواہوں کو بھی مسترد کردیا۔ 
 
شتروگھن نے Times Now.com/Zoom کے ساتھ بات چیت میں کہا، 'مجھے بتائیں، یہ کس کی زندگی ہے؟ یہ صرف میری اکلوتی بیٹی سوناکشی کی زندگی ہے، جس پر مجھے بہت فخر ہے اور میں اس سے بہت پیار کرتا ہوں۔ وہ مجھے اپنی طاقت کا ستون کہتی ہے۔ میں شادی میں ضرور حاضر ہوں گا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ مجھے کیوں نہیں ہونا چاہیے اور میں کیوں نہیں جاؤں گا؟ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر کئی فوٹو وڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں شتروگھن سنہا اپنے داماد ظہیر اقبال کے ساتھ کیمرے پر پوز دیتے ہوئے نظر آئے۔
 
 اس کے علاوہ دونوں کے پورے خاندان کو ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ دونوں کے خاندان شادی میں شرکت کریں گے۔