درِفشاں سلیم کی لندن میں سیر و تفریح، دلکش تصاویر وائرل
Image
لندن:(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے حال ہی میں لندن کی سیر کے دوران کھینچی گئی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
 
درِفشاں سلیم، جو پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی حقیقت پسندانہ اداکاری اور دلکش حسن کے باعث مشہور ہیں، ان دنوں لندن کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
 
درِفشاں کی والدہ بھی خوبصورتی میں ان سے چار قدم آگے ہیں۔ درِفشاں سلیم کی 'عشق مرشد' میں اداکاری اور بلال عباس کے ساتھ جوڑی کو بھی بے حد پسند کیا گیا۔ اب وہ اپنی تمام تر شہرت کے ساتھ لندن کے تفریحی مقامات کی سیر کر رہی ہیں۔
 
 
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں، درِفشاں سلیم کو کریمی شرٹ کے ساتھ سفید پینٹس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ انہوں نے لندن کی دھوپ سے بچنے کے لیے سیاہ گوگلز بھی پہنے ہوئے ہیں۔ 
 
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، "وہ دوست جو آپ کے ہر موڈ میں آپ کی تصاویر کھینچتے ہیں وہ گرین فلیگ ہوتے ہیں۔"
 
اس سے قبل درِفشاں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں وہ لندن کی سڑکوں اور خوبصورت سمندر کے مناظر سے لطف اندوز ہو رہی تھیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ درِفشاں کا ننیال کا سب سے چھوٹا کزن ہے جبکہ درِفشاں خود اپنے ننیال میں بچوں میں سب سے بڑی ہیں۔
 
سوشل میڈیا پر درِفشاں سلیم کی لندن سے جاری کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے، اور مداح ان کی خوبصورتی اور انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔