اکشے کمار بھی حالات سے تنگ آکر خودکشی کا سوچنے لگے؟ اہم انکشاف
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) انڈیا کی شوبز انڈسٹری کے اسٹار اداکار اکشے کمار اپنی بیلنس لائف اور فٹنس کی وجہ سے انڈسٹری کے ہر سپر اسٹار کیلئے انسپریشن مانے جاتے ہیں۔

 بالی ووڈ اداکار اکشے کمار جو کہ حوصلے اور ہمت کے باعث جانے جاتے ہیں انہوں نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ زندگی میں ایسا وقت بھی آیا جب ہر چیز سے بری طرح ناامید ہوگیا تھا اور زندگی کے خاتمے کا بھی سوچا۔

 

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف اور اکشے کمار نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں پر میزبان نے پوچھا کہ انتا کامیاب ترین کیئریر اور بے پناہ پیسہ ہونے کے باجود کبھی ایسا محسوس ہوا ہو کہ بال ووڈ سے ملنے والی زندگی آپ کیلئے درد سر بنی چکی ہے یا آپ اپنی ہی شہرت کی وجہ سے تنگ آگئے ہوں؟

 

سوال کے جواب میں خاموشی تورٹے ہوئے اکشے کمار نے بتایا کہ ایسا بلکل ہوا ہے ان کے ساتھ، انہوں نے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی گزرا جس میں اپنی مسلسل ناکام اور فلوپ ہونے والی فلموں کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان اور دلبرداشتہ ہوکر ڈپریشن کا شکار ہوگیا تھا۔

 

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بتایا کہ ضروری نہیں ہوتا کہ انسان جیسا اسکرین پر یا لوگوں کے سامنے دکھے وہ اصل زندگی میں بھی ویسا ہی ہو جیسا وہ فلم یا اسکرین پر نظر آرہا۔ انہوں نے بتایا کہ میری زندگی میں بھی ایک ایسا وقت آیا تھا جب حالات سے تنگ آکر سب ختم کرنے کی نیت سے گھر سے باہر نکلا اور اپنی گاڑی میں بیٹھ گیا‘۔

 

انہوں نے بتایا کہ جب گاڑی میں بیٹھا تو میں نے پارکنگ میں کھڑی اپنی 5 لگژری گاڑیاں دیکھیں اور اس لمحے مجھے خیال آیا اور خود کو کہا کہ بیوقوف انسان تیرے پاس دنیا کی ہر طرح کی آسائشیں ہیں اور توں دنیا کا خوش قسمت انسان ہے اور تو حالات سے پریشان ہو یہ کیا کرنے جارہا تھا؟ تو اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے جارہا تھا؟

 

اکشے کمار نے بتایا کہ یہ سوچ کر میں دوبارہ سے اپنے گھر واپس چلا گیا اور حالات سے ڈرنے کی بجائے ان کا مقابلہ کرنے کا سوچا اور آج نتیجہ آپ سب کے سامنے ہے۔

 

اکشے کمار نے اپنی اسٹرگلنگ فیز کے بارے میں بتایا کہ میں نے بہت غربت دیکھی ہے انہوں نے بتایا کہ ایک ایسا وقت تھا جب میں لوکل ٹرانسپورٹ پر دھکے کھاتے ہوئے لوگوں کے بچوں کو کراٹے سیکھانے جاتا تھا، اور اب اپنی قیمتی گاڑیاں دیکھ کر زندگی کی مشکلات بھول جاتا ہوں، انہوں نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ یاد رکھیں مشکل وقت بھی زندگی کا حصہ ہے اور یہ وقت بھی گزر جاتا ہے بس ہم کو ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔