ہیڈفونز کا زیادہ استعمال، ایلکا یاگنک کی سننے کی صلاحیت متاثر
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) ایوارڈ یافتہ اور عالمی شہرت یافتہ معروف بولی وڈ سنگر و موسیقار ایلکا یاگنک نے بتایا ہے کہ ان کی سننے کی صلاحیت بہت زیادہ متاثر ہوچکی ہے اور اس چیز کیلئے ان کا علاج جاری ہے۔

 انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی گلوکارہ ایلکا یاگنک نے انسٹاگرام پوسٹ میں خود بتایا کہ اور قوت سماعت سے محرومی کی تشخیص کی تصدیق کی۔

 

ایلکا یاگنک نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ چند ہفتے قبل قوت سماعت سے محرومی کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کی آواز سنن کر سماعت تک پہنچانے والی نس بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے انکو اب بہت کم سنائی دے رہا ہے۔

 

انہوں نے بتایا کہ کچھ ہفتے پہلے فضائی سفر مکمل کرکے جہاز سے جب وہ  اتریں تو انہیں معلوم ہوا کہ انہیں کم آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور بعد ازاں یہ مسئلہ بڑھتا ہی گیا۔

 

ایلکا یاگنک نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ڈاکٹرز نے ان میں قوت سماعت سے محرومی کے مسئلے کا بتایا ہے اور وہ ایسی انفیکشن کا شکار ہیں جو بہت تیزی سے پھیلتی ہے، جس وجہ سے ان کی بیرونی آواز کو سننے والی نس متاثر ہوئی ہے۔

 

گلوکارہ نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی تیز آواز میں موسیقی سننے سمیت ہیڈ فونز کے زیادہ استعمال سے پرہیز کریں جب کہ زیادہ شور شرابے سے بھی دور رہیں۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مداحوں سے صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔