چاہت فتح علی خان نے اپنے وائرل گانے 'بدوبدی' کا ورژن 2 ریلیز کردیا
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے بے سریلے اور کامیڈین سنگر چاہت فتح علی خان نے اپنے وائرل گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا دوسرا ورژن بھی جاری کردیا ہے، تاہم اس بار انہوں نے اپنے گانے کو یوٹیوب پر جاری نہیں کیا۔

 چاہت فتح علی خان نے اس سال پہلی مرتبہ عید الفطر کے دنوں میں ’بدو بدی‘ کا پہلا گانا ریلیز کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے بہت زیادہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا اور گانے کو گلوکار کے یوٹیوب چینل پر 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا تھا۔

 

چاہت فتح علی خان کے گانے پر ملکہ ترنم نورجہاں کے آفیشل یوٹیوب چینل کی جانب سے کاپی رائٹس کے دعووں کے بعد بدوبدی کو یوٹیوب نے حذف کردیا تھا۔

 

چاہت فتح علی خان نے یوٹیوب سے گانے کے ڈیلیٹ ہونے پر دعوٰی کیا تھا کہ ان کا گانا کاپی نہیں بلکہ نور جہاں کے گانے سے مختلف ہے، انہوں نے صاف صاف بتایا تھا کہ انہوں نے ملکہ ترنم نورجہاں کے گانے کو کاپی نہیں کیا تھا۔

 

ساتھ ہی پاکستان کے بے سریلے سنگر چاہت فتح علی خان نے ’بدو بدی‘ پارٹ ٹو کو بھی جاری کرنے کا اعلان کیا تھا جس کو انہوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کردیا ہے۔

 

کامیڈین سنگر چاہت فتح علی خان نے اپنا گانا 'بدوبدی پارٹ 2' یوٹیوب کی بجائے اس بار انسٹاگرام پر جاری کیا ہے اور اس بار گانے کو قدرے طویل رکھا گیا ہے۔

 

بدوبدی پارٹ 2 کی ویڈیو کو اس بار چاہت فتح علی خان نے تقریباً 4منٹ کا رکھا گیا ہے، تاہم گانے کی موسیقی اور شاعری تقریبا پہلے گانے والی ہی ہے اور اس بار ان کے ساتھ گانے میں کوئی ماڈل پرفارمنس کرتی دکھائی نہیں دیتیں، البتہ انہوں ںے ماڈلز کے الگ سے پوز کو گانے کا حصہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے چاہت فتح علی خان کے بدوبدی پارٹ 2 پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلاپ گانا ہے ساتھ ہی کچھ صارفین نے لکھا کہ کیا کہ یوٹیوب پر گانا جاری نہیں کیا ورنہ اس بار کاپی رائٹس کے دعووں کے تحت چاہت فتح علی خان کا یوٹیوب چینل ہی ڈیلیٹ کردیا جاتا۔

 

یاد رہے کہ پاکستان کے بے سریلے سنگر چاہت فتح علی خان سے قبل ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا گانا پہلی بار نورجہاں نے پاکستانی فلم کے لیے گایا تھا۔

 

اکھ لڑی بدوبدی‘ کو ملکہ ترنم نور جہاں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم بنارسی ٹھگ کے لیے گایا تھا۔ ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا شمار اپنے دور کے مقبول ترین گانوں میں ہوتا ہے اور اسے دیگر فنکار بھی اپنی آواز میں گاچکے ہیں۔