ثانیہ مرزا کی بھارتی اداکارہ ثنا خان سے حج کے دوران ملاقات
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا اپنی بہن انعم مرزا کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

 سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان بھی حج کیلئے سعودی عرب میں ہی موجود ہیں اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ثنا خان کی مکہ مکرمہ سے ایک ساتھ تصویر بھی سامنے آگئی۔

 

ثانیہ مرزا اپنی بہن انعم مرزا اور خاندان کے لوگوں کیساتھ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں، وہاں انکی ملاقات بھارت کی سابقہ فلم اسٹار ثنا خان اور سحر افشاں سے ہوئی۔

 

اس ملاقات کی تصویر بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ’الحمداللہ ہمارا عمرہ ہوگیا ہے، اب ہمیں ارکان حج کے آغاز کا بےصبری سے انتظار ہے۔

 

بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنی اسٹوری میں ثانیہ مرزا، انعم مرزا، سحر افشاں اور طارق جمیل کو ٹیگ کیا جو ثنا خان کے بیٹے ہیں۔

 

بھارٹی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے 9 جون کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ مقدس سفر حج کے لیے جارہی ہیں، انکا بھی بُلاوا آگیا ہے۔

 

ثانیہ مرزا نے پوسٹ میں بتایا تھا کہ یہ عظیم سعادت حاصل ہونے پر انکا دل عاجزی اور شکر گزاری سے بھرا ہوا ہے اور انہوں نے دعا بھی کی تھی کہ اللہ پاک انکی عبادت کو قبول کرے اور انکی رہنمائی بھی۔

 

یومِ عرفہ:

 

اسلام کلنڈر کے آخری مہینے کی 9 ذوالحجہ کو یومِ عرفہ بھی کہا جاتا ہے اور یہ دن مسلمانوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، احادیث صحیحہ میں اس روز کو ہی حج قرار دیا گیا ہے۔

 

یوم عرفہ کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ نبی ﷺ نے یومِ عرفہ کے روز ہی دین مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 

اس روز عازمین حج میدان عرفات پہنچ کر ظہر و عصر کی نماز ایک ساتھ اور 2 تکبیروں کے ساتھ پڑھتے ہیں اور پھر سورج غروب ہونے تک دعا اور عبادات میں ہی مصروف رہتے ہیں۔

 

سورج غروب ہونے کے بعد عازمین حج تلبیہ کہتے ہوئے مزدلفہ پہنچتے ہیں جہاں ایک اذان 2 تکبیروں کے ساتھ مغرب اور عشا کی نماز اکٹھا قصر کر کے ادا کی جاتی ہے۔

 

وقوف عرفات حج کا سب سے اہم ترین رکن ہے، وقوف عرفہ 15 جون جبکہ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی۔ اور بات اگر پاکستان کی ہو تو پاکستان میں 17 جون بروز پیر کو عیدالاضحیٰ منائی جائے گی اور قربانی کے جانوروں کو قربان کیا جائے گا۔