تھری ایڈیٹس کا"ملی میٹر " اتنا جوان ہو گیا ،پہچاننا مشکل
Image
ممبئی:(ویب ڈیسک) کیا آپ کو عامر خان کی فلم تھری ایڈیٹس کا ملی میٹر یاد ہے؟ وہی ملی میٹر جو انجینئرنگ ہاسٹل کے سیکرٹریوں اور لوگوں کو چائے پانی پلایا کرتا تھا۔ یہ ملی میٹر اب بڑا اور کافی خوبصورت بھی ہو گیا ہے۔ یہاں تک کہ زبردست گانے گاتا ہے۔ آپ اسے تازہ ترین تصاویر میں نہیں پہچان پائیں گے۔
 
تفصیل کے مطابق عامر خان کی فلم میں ہر وہ چیز موجود ہے جسے لوگ برسوں بعد بھی یاد رکھے ہوئے ہیں۔ یہ فلم دسمبر 2009 ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کو رواں سال دسمبر میں 15 سال مکمل ہو جائیں گے۔ 
 
طاقتور کہانی، بہترین اداکاری اور شاندار لوکیشنز کے علاوہ اس فلم میں ایک اور چیز بھی ہے جسے لوگوں نے بہت پسند کیا ،وہ ہے ملی میٹر۔ ہاں ہاں، یہ وہی ملی میٹر ہے جو انجینئرنگ ہاسٹل میں کام کرتا تھا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ملی میٹر اب بہت بڑا اور خوبصورت ہو گیا ہے۔ 
 
 
 
ملی میٹر کا کردار کس نے ادا کیا؟
 
فلم 'تھری ایڈیٹس' میں ملی میٹر کا کردار ادا کرنے والے شخص کا نام راہول کمار ہے۔ راہول نے کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کی تھیں۔ راہول کی ایک تصویر '3 ایڈیٹس' کے سین کی تھی اور دوسری تصویر اس وقت کی تھی جب وہ کچھ دن پہلے عامر خان سے ملے تھے۔ جیسے ہی راہول نے ان دونوں کی تصویریں شیئر کیں، منٹوں میں وائرل ہو گئیں۔
 
راہول ان دنوں کیا کر رہے ہیں؟
 
راہول اب بہت بڑے ہو چکےہیں۔ انسٹاگرام ان کے خوبصورت انداز کی تصاویر سے بھرا ہوا ہے۔ ان تصاویر میں وہ تصاویر بھی شامل ہیں جب انہیں شاہ رخ خان کی فلم 'ڈنکی' کی اسکریننگ میں راجکمار ہیرانی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ 
 
راہول اب بھی اداکاری میں ہاتھ آزما رہے ہیں اور گاتے بھی ہیں۔ اس کے ساتھ وہ کئی مشہور برانڈز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ راہول نے سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں وہ گٹار بجاتے اور گانے گاتے ہوئے نظر آئے۔ 
 
راجکمار ہیرانی کی اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر ریکارڈ توڑ دیے تھے۔ عامر خان کی اداکاری سے لے کر فلم کے پیغام اور کہانی تک سب نے لوگوں کو متاثر کیا تھا۔ وکی پیڈیا کے مطابق اس وقت اس فلم نے تقریباً 400 کروڑ روپے کمائے تھے۔