آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 8700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 24 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7459 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، صرافہ بازار کے مطابق ایک تولہ چاندی کی قیمت 310 روپے کم ہونے کے بعد 8541 روپے تک آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اس سال روزوں کی تعداد کتنی ہوگی؟ اہم پیشگوئی
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 87 ڈالر کم ہو کر 5018 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی جب فی تولہ سونے کی قیمت میں سات ہزار ایک سو روپے کی کمی ہوئی تھی۔