ہنڈا 125 موٹرسائیکل بغیر سود قسطوں پر حاصل کریں

فائل فوٹو
July, 27 2025
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں موٹر بائیک کے شوقین افراد کیلئے فیصل ڈیجی مال نے ہونڈا CG 125 پر ایک زبردست اور محدود مدت کی آفر متعارف کروا دی، جس کے تحت آپ یہ طاقتور اور قابلِ اعتماد بائیک بغیر کسی پریشانی کے حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ پیشکش 31 جولائی 2025 تک دستیاب ہے، لہٰذا فوری فائدہ اٹھائیں کیونکہ وقت محدود ہے۔ اس اسکیم کے تحت صارفین کو ابتدائی 6 ماہ کیلئے 0 فیصد منافع فراہم کیا جا رہا ہے، یعنی بغیر کسی اضافی سود کے اقساط میں ادائیگی ممکن ہے۔
آفر کی نمایاں خصوصیات:
6 ماہ تک 0% سود،کوئی اضافی چارجز نہیں
ماہانہ قسط صرف 9,592 روپے سے
قسطوں کے مختلف پلان: 3، 6، 12، 24، 36 اور 48 ماہ
ملک بھر میں اسٹور سے بائیک پک اپ کی سہولت
کل قیمت صرف 79,500 روپے سے شروع
خیال رہے کہ یہ آفر خاص طور پر اُن افراد کیلئے موزوں ہے جو محدود بجٹ میں اپنی پسندیدہ بائیک حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ہونڈا CG 125 اپنی مضبوطی، طاقت اور فیول ایفی شنسی کے باعث پاکستان کی سب سے مقبول بائیکس میں شمار ہوتی ہے۔
اگر آپ کے پاس فیصل بینک کا نور کارڈ نہیں ہے تو بھی یہ آفر حاصل کی جا سکتی ہے۔