
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 300 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 400 روپے ہو گئی۔ اسی طرح دس گرام سونا 257 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 555 روپے پر آ گیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 3 ڈالر سستا ہو کر 3337 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق سونے کی عالمی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر مقامی مارکیٹ پر پڑتا ہے، حالیہ دنوں میں عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں کمی واقع ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنیوالواں کیلئے اہم خبر
واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں کمی کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 60 روپے سستی ہو کر 3963 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ شادی بیاہ کے سیزن میں زیورات خریدنے والوں کو ہو سکتا ہے، جبکہ بعض سرمایہ کار اب چاندی کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں، جو سونے کے مقابلے میں کم لاگت اور متبادل سرمایہ کاری کا ذریعہ بن سکتی ہے۔