
وفاقی وزیر کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقہ ملکی معیشت کا ستون ہے جس نے ہر مشکل وقت میں قوم کا ساتھ دیا، بے بنیاد الزامات اور حقارت آمیز رویے ناقابلِ قبول ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ تاجروں کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور لاہور چیمبر ہر فورم پر کاروباری برادری کا بھرپور دفاع کرے گا۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے نئے ٹیکسز کے نفاذ اور ایف بی آر کو تاجروں کی گرفتاری کی اجازت دینے کے معاملے پر لاہور چیمبر آف کامرس کو تحفظات تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے 4 ماہ کیلئے چینی کی قیمتیں متعین کردیں
تاجر برادری کے تحفظات کو ختم کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کے اراکین سے لاہور چیمبر آف کامرس کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی جس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ تاجروں کا ایک مافیا ہے جو ٹیکس نہیں دینا چاہتا۔
احسن اقبال کے اس بیان پر صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں ابوذر شاد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑے مافیاز سیاستدان ہیں جو برس ہا برس سے مسلط ہیں۔