
کمپنی کے مطابق نئے ورژنز میں دلکش اور جدید گرافکس شامل کیے گئے ہیں، جو ان موٹر سائیکلوں کو نیا روپ دیتے ہیں۔ گرافکس کی یہ اپ گریڈنگ بائیکس کے انداز، جمالیاتی حسن اور سڑک پر ان کی موجودگی کو مزید نمایاں بناتی ہے۔
واضح رہے کہ سوزوکی جی ڈی 110 ایس کو پاکستان کی مقبول اور کامیاب بائیکس میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کا 110cc انجن بہترین ایندھن بچت، آرام دہ سواری اور بھرپور کارکردگی فراہم کرتا ہے، جو اسے روزمرہ استعمال کے ساتھ ساتھ طویل سفر کے لیے بھی موزوں بناتا ہے۔
کمپنی انتظامیہ کے مطابق نئے گرافکس سے بائیک کی ظاہری کشش میں اضافہ ضرور ہوا ہے، لیکن انجن یا اندرونی مشینری میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ جی ایس 150 اور جی ڈی 110 ایس کے نئے ورژنز اصل میں پرانی بائیکس ہی ہیں، صرف ان کا اسٹائل اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار
صارفین جو مکمل اپ گریڈ یا نئے فیچرز کی توقع کر رہے تھے، انہیں ابھی کچھ وقت مزید انتظار کرنا پڑے گا۔ البتہ ان گرافیکل تبدیلیوں سے یہ واضح ہے کہ سوزوکی اپنے صارفین کو خوش رکھنے اور مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔