
تفصیلات کے مطابق آلو کی سرکاری قیمت 80 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر بازار میں یہ 100 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح ٹماٹر کی سرکاری قیمت 100 روپے ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 130 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
پیاز کی سرکاری قیمت 50 روپے فی کلو ہے، مگر بازار میں 70 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دیسی لہسن کی سرکاری قیمت 210 روپے فی کلو ہے، جبکہ مارکیٹ میں یہ 350 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔
چینی ادرک کی سرکاری قیمت میں 10 روپے کی کمی کے بعد یہ 430 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، لیکن بازار میں یہ 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
دیگر سبزیوں میں بھی قیمتوں کا یہی رجحان دیکھا جارہا ہے:
سبز مرچ 140 کی سرکاری قیمت کے مقابلے میں 180 روپے،اروی 120 کی سرکاری قیمت کے باوجود 160 روپے، بھنڈی 190 کی بجائے 240 روپے، پھول گوبھی 160 کے بجائے 210 روپے، گاجر چائنہ 130 کی سرکاری قیمت کے مقابلے میں 150 روپے، مٹر 230 کی جگہ 270 روپے، کریلے 180 کی بجائے 210 روپے اور دیسی لیموں 295 کے بجائے 350 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔