سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
Gold price drop Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے عوامی سطح پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5058 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد اس کا نیا نرخ 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں یہ کمی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب میں کمی کی وجہ سے دیکھنے میں آئی ہے۔

حالیہ کمی کے باعث شادیوں کے سیزن میں خریداروں کیلئے سنہرا موقع پیدا ہو گیا ہے۔

جیولرز کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے، جس سے زیورات کی خریداری میں تیزی آ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کیا رجحان رہا؟

 

 

دوسری جانب سرمایہ کار بھی اس تبدیلی پر نظر رکھے ہوئے ہیں، کیونکہ سونا ایک محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا تھا، تاہم آج کی کمی کو سب سے بڑی کمی قرار دیا جا رہا ہے۔