
سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مارکیٹ میں مثبت توقعات کے باعث 100 انڈیکس میں 663 پوائنٹس کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور ابتدائی چند گھنٹوں میں ہی 100 انڈیکس میں غیر معمولی بہتری دیکھنے میں آئی۔ انڈیکس نے 663 پوائنٹس کا اضافہ حاصل کرتے ہوئے دوبارہ 1 لاکھ 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی۔ اس وقت مارکیٹ 1,40,082 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
ماہرینِ معیشت کے مطابق سرمایہ کار حکومت کی جانب سے اقتصادی اصلاحات، آئی ایم ایف سے معاہدے اور روپے کی قدر میں بہتری سے پرامید دکھائی دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں مسلسل سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور شیئرز کی خریداری کا رجحان نمایاں ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو آئندہ چند دنوں میں اسٹاک مارکیٹ مزید ریکارڈ سطح پر جا سکتی ہے، جو پاکستانی معیشت کیلئے ایک مثبت اشارہ تصور کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل مسلسل تیسرے روز بھی سستا
یاد رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری تھا، تاہم حالیہ اضافے نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ایک بار پھر بحال کر دیا ہے۔
مارکیٹ کے موجودہ رجحان کو دیکھتے ہوئے کاروباری حلقے خوش نظر آتے ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید بہتری کی امید کر رہے ہیں۔