موٹرسائیکلوں کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر
bike prices Pakistan
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان میں بجٹ 2025 کے بعد موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق درآمد شدہ انجنز پر کاربن لیوی اور نیو انرجی وہیکل (NEV) لیوی نافذ کی گئی ہے۔ نئے ٹیکسز نے دو پہیہ گاڑیوں کو عام عوام کی پہنچ سے دور کر دیا ہے کیونکہ موٹر سائیکل ساز کمپنیوں نے اضافی لاگت براہ راست صارفین کو منتقل کر دی ہے۔

مزیدبرآں ہونڈا نے اپنی مکمل رینج کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔اب CD 70 کی قیمت 159,900 روپے ہو گئی ہے، CG 125 کی قیمت 238,900 روپے ہے اور CB 150F آدھے ملین روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی

یاماہا نے بھی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے YB125Z کی قیمت 429,000 روپے اور YBR125G میٹ ایڈیشن کی قیمت 493,500 روپے تک ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاک سوزوکی نے بھی اپنی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ GD110S کی قیمت اب 362,600 روپے ہے جبکہ پریمیم ماڈل INAZUMA GW250JP کی قیمت 1,252,400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ موٹر سائیکل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کا سب سے زیادہ اثر متوسط اور کم آمدنی والے طبقے پر پڑا ہے کیونکہ موٹر سائیکلیں ملک بھر میں کروڑوں لوگوں کے لیے بنیادی سفر کا ذریعہ ہیں۔