
سرمایہ کاروں کے اعتماد اور بہتر معاشی اشاریوں کے باعث انڈیکس میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔
ہنڈرڈ انڈیکس ہفتے کے اختتام پر 4,297 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 1,38,597 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ہفتہ بھر میں انڈیکس نے 5,647 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا اور ایک موقع پر تاریخ کی بلند ترین سطح 1,40,585 پوائنٹس کو بھی چھو لیا۔
اس دوران مجموعی طور پر 3.81 ارب شیئرز کی خرید و فروخت ریکارڈ کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار مارکیٹ میں فعال رہے۔ ہفتہ وار کاروباری سرگرمیوں کی مالیت 179 ارب روپے رہی، جو حالیہ ہفتوں کے مقابلے میں ایک بڑا اضافہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مرغی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
مزید برآں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو ایک ہفتے میں 228 ارب روپے بڑھ کر 16,517 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ یہ سرمایہ کاری کے اعتماد میں بہتری اور معاشی بحالی کی علامت ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ ہفتوں میں مارکیٹ مزید نئی بلندیاں چھو سکتی ہے، بشرطیکہ سیاسی اور معاشی استحکام برقرار رہے