سونا مزید مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
Gold price in Pakistan
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث سونا خریداروں کی پہنچ سے مزید دور ہو گیا ہے۔

ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 628 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 3 ہزار 387 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ معاشی غیر یقینی صورتحال، افراطِ زر اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتی دلچسپی کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:2024: پاکستانیوں کی 10.4 ارب ڈالرز کی آن لائن شاپنگ

ماہرینِ معیشت کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی قیمتوں کا براہ راست اثر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی طلب میں اضافے نے بھی قیمتوں کو مزید اوپر دھکیل دیا ہے۔

دوسری جانب صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا ہوا تو آنے والے دنوں میں پاکستان میں بھی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے، جس سے شادی سیزن میں زیورات کی خریداری کرنے والوں پر اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔