سونے کی قیمت میں اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
a woman wearing gold
فائل فوٹو
کراچی: (ویب ڈیسک) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں دو روزہ کمی کے بعد سونے کی قیمت ایک بار پھر بلندی کی جانب گامزن ہو گئی۔

سرمایہ کاروں کی دوبارہ دلچسپی اور عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر مہنگا ہو کر 3351 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔اس عالمی رجحان کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی فوری طور پر دیکھے گئے، جہاں سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا۔

مقامی صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 57 ہزار 600 روپے ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2143 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 584 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

 

ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں افراطِ زر، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ اور جغرافیائی کشیدگیوں کے باعث سرمایہ کار دوبارہ سونے کو محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھنے لگے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سونے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور قیمتیں تیزی سے اوپر جا رہی ہیں۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اگر عالمی حالات میں بہتری نہ آئی تو سونے کی قیمت مزید بلند ہو سکتی ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے گا۔