موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ
motorcycle price hike Pakistan
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی، جہاں موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

کاربن لیوی ٹیکس کے نفاذ کے بعد بائیکس کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھم نہیں رہا، اب معروف کمپنی سوزوکی نے بھی اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ قیمتوں کے مطابق:

جی ایس 150 کی قیمت میں 3,900 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3,92,900 روپے ہو گئی۔

جی ڈی 110 کی قیمت میں 3,300 روپے اضافہ کیا گیا، اور اب یہ 3,62,600 روپے میں دستیاب ہے۔

جی آر 150 کی قیمت میں سب سے زیادہ 5,900 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ 5,52,900 روپے تک جا پہنچی ہے۔

جی ایس ایکس 125 کی قیمت بھی 5,900 روپے کے اضافے کے ساتھ 4,99,000 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کی فیس میں اضافہ

ماہرین کے مطابق حکومت کی جانب سے لگائے گئے کاربن لیوی ٹیکس نے بائیکس بنانے والی کمپنیوں کے اخراجات بڑھا دیے ہیں، جس کا بوجھ اب براہ راست عوام پر ڈال دیا گیا ہے۔

دوسری جانب عوامی حلقے اس اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں، کیونکہ موٹرسائیکل جیسے بنیادی سواری کے ذرائع تک رسائی بھی اب متوسط طبقے کیلئے مشکل بنتی جا رہی ہے۔